فارم 45 سمیت دیگردستاویزات کی مصدقہ نقول فراہم نہ کرنے کیخلاف کیس میں فریقین کو نوٹس

جمعہ 15 مارچ 2024 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور آر او کی جانب سے فارم 45 سمیت دیگردستاویزات کی مصدقہ نقول فراہم نہ کرنے کے خلاف کیس میں فریقین کو منگل کو طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

این اے 48 سے پی ٹی آئی امیدوار سید علی بخاری کی درخواست پر سماعت پر چیف جسٹس عامر فاروق نے فریقین کو منگل کے لیے نوٹس جاری کردیا ۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ الیکشن ہوئے مہینے سے زائد وقت ہوچکا تاحال مصدقہ دستاویزات فراہم نہ کی گئیں ۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن اور آر او کو مصدقہ نقول کی فراہمی کی ہدایات جاری کرے ۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین کو منگل تک نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کر دی ۔