بچوں کو پولیو مرض سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ دیگر جان لیوا اور مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے بہتر طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعہ 15 مارچ 2024 17:13

میرپورخاص(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ2024 ء) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ پولیو مرض کے ساتھ ساتھ بچوں کو دیگر جان لیوا اور مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے بہتر طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر کمیٹی ہال میں پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ڈویژنل  پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا .

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مرض کے خاتمے سے ہمارے بچوں کی زندگیاں ہمیشہ کی معذوری سے محفوظ رہ سکتی ہیں اس لیے پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی کارکردگی کی نگرانی کی جائے اور جن کی کارکردگی بہتر ہو ان کی حوصلہ افزائی کی جائے .

(جاری ہے)

اجلاس میں ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او نے گذشتہ پولیو مہم کی کارکردگی کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی کافی حد تک بہتر نظر آئی اس کو مزید فعال اور بہتر بنانے کی ضرورت ہے علاوہ ازیں بچوں کے زیرو ڈوز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے  کمشنر فیصل احمد عقیلی نے ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں .

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھوت ،ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان ، ڈائریکٹر صحت میرپورخاص ڈاکٹر عبدالشکور جروار ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر جیرام داس ، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی میرپورخاص اے کرنل (ر) اختیار علی، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی میرپورخاص بی جیٹھانند ، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پولیو پروگرام ڈاکٹر نارائن داس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی .

متعلقہ عنوان :