رمضان المبارک کے دوران ناجائز منافع خوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 15 مارچ 2024 17:17

بہاولنگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ2024 ء) رمضان المبارک کے دوران ناجائز منافع خوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن  ، ضلع بھر میں پرآئس کنٹرول مجسٹریٹس کی  1683 پوائنٹس پر کاروائی، 30 ناجائز منافع خور گرفتار 5 ایف آئی آرز کا اندراج  ، ناجائز منافع خوری کرنیوالے 77 دوکانداروں کو 3 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے بتایا کہ ضلع بھر میں 50 پرآئس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں  اورشہری اپنی شکایات ضلعی انتظامیہ کی ہیلپ 1718 پر درج کروائیں انہوں نے کہا کہ : ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور ایکشن جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :