Live Updates

مریم نواز ہارنے کے باوجود جعلی وزیراعلی بنی بیٹھی ہیں‘لطیف کھوسہ

الیکشن میں ہمارے 100جیتے ہوئے بندوں کو ہروایا گیا، اب ہمارے ساتھ ری کائونٹنگ کا فراڈ کیا جا رہا ہے مینڈیٹ چوری کیخلاف تحریک پرلاہور میں جو تشدد کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے،مجھے اغواء کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا

جمعہ 15 مارچ 2024 19:41

مریم نواز ہارنے کے باوجود جعلی وزیراعلی بنی بیٹھی ہیں‘لطیف کھوسہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ مریم نواز ہارنے کے باوجود جعلی وزیراعلی بنی بیٹھی ہیں،مینڈیٹ چوری کے خلاف تحریک پرلاہور میں جو تشدد کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے، الیکشن میں ہمارے 100جیتے ہوئے بندوں کو ہروایا گیا، اب ہمارے ساتھ ری کائونٹنگ کا فراڈ کیا جا رہا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے انسانی حقوق کے وکیل اشتیاق چوہدری کی تحریک انصاف میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ جو لوگ انسانی حقوق کے علمبردارہیں، وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سر زمین کو بے آئین بنا دیا ہے، منڈیٹ چوری کے خلاف تحریک پر لاہور میں جو تشدد کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے ، رولز کے مطابق ایک ایم این اے کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کی اجازت کے بغیر گرفتاری نہیں ہو سکتی، میں ان لوگوں کو نہیں چھوڑوں گا جنہوں نے مجھے اغوا کیا ،اگلی ہی دن انسداد دہشتگری عدالت نے ہمارے کارکنان کو چھوڑا ۔

(جاری ہے)

لطیف کھوسہ نے کہا کہ مریم نواز ہارنے کے باوجود جعلی وزیر اعلی بنی بیٹھی ہیں ، 9فروری کو ہمارے 100جیتے ہوئے بندوں کو ہروایا گیا، اب ہمارے ساتھ ری کائونٹنگ کا فراڈ کیا جا رہا ہے، یہ تو وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ اپنی مرضی سے نہیں لگا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واحد الیکشن تھا جس میں لوگوں انتخابی نشان کو ڈھونڈ رہے تھے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ان کی محبت کا یہ عالم تھا، سپریم کورٹ نے بھٹو کو انصاف دلاتے ہوئے 45سال لگائے، مت لگائیں اور 45سال،پی ٹی آئی کے تمام کارکنان کو رہا کریں۔

سینئرقانون دان حامد خان نے کہا کہ سمجھتا ہوں یہ خوش قسمتی ہے کہ اشتیاق چوہدری جیسے انسانی حقوق کے علمبردار نے پی ٹی کو جوائن کیا ہے، پچھلے 75سال سے اس ملک میں ہائیبریڈ نظام چلانے والے موجود ہیں، سب کو پتہ لگ گیا ہے کہ اصل میں اقتدار کس کے پاس ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات