برطانوی وزیراعظم نے 2 مئی کو الیکشن کا انعقاد مسترد کردیا

جمعہ 15 مارچ 2024 20:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2024ء) برطانوی وزیراعظم نے 2 مئی کو عام انتخابات کے انعقاد کو مسترد کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک پر حزب اختلاف اور کچھ حلقوں کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کرانے کے لیے دبا تھا۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن پہلے ہوں یا بعد میں اس سے فرق نہیں پڑتا، الیکشن میں لوگ کس کا انتخاب کرتے ہیں یہ اہم ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق قانونی طور پر برطانیہ میں اگلے انتخابات جنوری 2025 میں ہونے ہیں تاہم وزیراعظم کے پاس اختیار ہے کہ وہ جلد الیکشن کا اعلان کرسکتے ہیں۔