مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی گر کر زخمی ہو گئیں

ممتا بینر جی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کر دیا گیا،بھارتی میڈیا

جمعہ 15 مارچ 2024 20:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2024ء) آل انڈیا ترنمول کانگریس جماعت کی رہنما، بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینر جی کو زخمی ہونے پر اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممتا بینر جی اپنے گھر میں گر گئی تھیں جس کے نتیجے میں ان کے ماتھے اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئی ہیں، ممتا بینر جی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق ممتا بینر جی کے ماتھے پر آنے والے زخم پر ٹانکے لگائے گئے اور دیگر طبی امداد بھی فراہم کی گئی تھیں، ممتا بینر جی کی طبیعت بحال ہونے پر انہیں گھر شفٹ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی وزیراعظم نریندری مودی پر کھل کر تنقید کرنے سے متعلق شہرت رکھتی ہیں۔