سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد وسرگرمیوں کی روک تھام بارے یو ای ٹی لاہور میں سیمینار اور واک

جمعہ 15 مارچ 2024 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی اورحکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں15 مار چ بروز جمعہ کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں یوم تحفظ ناموس رسالت منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونیورسٹی میں موجود مساجد کے خطیبوں نے اس موضوع پر خطبہ جمعہ دیا،بعد ازاں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اور سرگرمیوں کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم کے تحت یو ای ٹی جامع مسجد سے گرلز سٹوڈنٹ سروس کیفے ٹیریا (جی ایس ایس سی) تک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

واک کے بعد تمام فیکلٹیز ڈینز، مختلف شعبہ جات کے چیئرپرسنز، رجسٹرار محمد آصف اور سینئر وارڈن ڈاکٹر محمد مشتاق نے بھی وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات کے ہمراہ آن لائن سیمینار میں شرکت کی ۔ چیئرمین ایچ ای سی، ایڈووکیٹ رائو عبدالرحیم لیگل کمیشن بلاسفیمی پاکستان، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق اورڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے سیمینارسے خطاب کیا۔