ارفن ان نیڈکی جانب سے ضلع ملاکنڈکے تین سوبیواؤں خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم

ہفتہ 16 مارچ 2024 17:42

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2024ء) ارفن ان نیڈکی جانب سے ضلع ملاکنڈکے تین سوبیواؤں خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا۔جس میں آٹا، چینی،چاول اور دیگر ایشاء خوردنوش شامل تھے۔اس سلسلے میں تعبیر شادی ہال سخاکوٹ میں ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمدعلی، ارفن ان نیڈ کے کنٹری منیجرفصیل اسحاق، فیلڈپروگرام افیسر راجہ انجم اقبال،فیلڈپروگرام افیسرضلع ملاکنڈ محمداسماعیل اور مولانا سلمان تاثیر نے شرکت کی۔

اس موقع پر ارفن ان نیڈ کے کنٹری منیجرفصیل اسحاق نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ارفن ان نیڈ کا مقصد بیواؤں کی مدد کرنا ہے۔ضلع ملاکنڈ میں ارفن ان نیڈ نے ماہ رمضان المبارک میں تین سو بیواؤں خاندانوں کیلئے تقریبا چالیس لاکھ روپے کی خطیر رقم سے ایک ماہ راشن کا بندوبست کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملاکنڈ سے پہلے مانسہرہ اور گجرات میں بھی ارفن ان نیڈکیطرف سے بیواؤں میں رمضان فوڈزپیکج تقسیم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ارفن ان نیڈنے ضلع ملاکنڈ میں یتیم بچوں کو سکالرشپ کی مد میں 96لاکھ روپے تقسیم کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں وہ یتیم بچے جس کی عمر گیارہ سال سے کم ہو اور وہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں تین سو بڑھ کر550تک پہنچ جائیگی ارفن ان نیڈ کی طر ف سے انکے لئے جو سکالرشپ دیا جاتا ہے وہ انکے پڑھائی کی مد میں انکے اخراجات کیلئے پر خرچ ہورہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ کوئی یتیم بچہ بنیادی تعلیم سے محروم نہ ہو ں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمدعلی نے کہا کہ مخیر حضرات اگے بڑھ کر اس کار خیر میں حصہ ڈالیں اور اسی طرح کے تنظیموکیساتھ بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کواگر کسی قسم کے مشکلات ہووہ انشاء اللہ انتظامیہ دور کریگی۔\378