وفاقی وزیر داخلہ نے یونان کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

ہفتہ 16 مارچ 2024 21:42

وفاقی وزیر داخلہ نے یونان کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی تفصیلی رپورٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2024ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونان کے قریب کشتی حادثے اور لیبیا واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔محسن نقوی نے ڈی جی ایف آئی اے کو اب تک کی گئی تمام کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ جیسے گھناونے کاروبار میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، یونان کشتی حادثہ انتہائی افسوسناک واقعہ تھا، کئی ماوں کی گود اجڑی۔محسن نقوی نے کہا کہ یونان کشتی حادثہ کے اصل ملزمان کو کیفر کردارتک پہنچانا ہوگا، سہانے خواب دکھا کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے کاروبار میں ملوث عناصر کی جگہ جیل ہے۔