دہشتگردی کے عفریت کو پہلے بھی شکست دی ،اب بھی اسے نیست و نابود کریں گی:حمزہ شہباز

ہفتہ 16 مارچ 2024 22:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وطن کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے شہدا کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔ شہدا کی لازوال قربانیوں سے سینچے گئے چمن پر کوئی میلی آنکھ نہیں ڈال سکتا، دہشتگردی کے عفریت کو پہلے بھی شکست دی تھی اور اب بھی اسے نیست و نابود کریں گے۔