Live Updates

ملین پائونڈ ریفرنس،آئندہ سماعت پر مزید گواہان طلب

ہفتہ 16 مارچ 2024 22:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2024ء) اڈیالہ جیل میں راولپنڈی کی احتساب عدالت نے 190ملین پائونڈ ریفرنس میں آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہونے 190 ملین پانڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت کے دور ان نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر چوہدری نذر، عرفان بھولا و دیگر پیش ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا چوہدری ظہیر عباس، عثمان گل و یگر پیش ہوئے۔

سماعت میں پراسیکیوشن کی جانب سے دو گواہان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ وکلا صفائی نے ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی۔ عدالت نے ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا۔ عدالت نے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے 190 ملین پانڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات