وزیراعظم محمد شہباز شریف سے صوبائی وزیرِ اسپیشلائیزڈ ہیلتھ کئیر و میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی اور اراکین قومی اسمبلی محمد عثمان اویسی اور عبد الغفار وٹو کی الگ الگ ملاقات

ہفتہ 16 مارچ 2024 23:14

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے صوبائی وزیرِ اسپیشلائیزڈ ہیلتھ کئیر و ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2024ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی محمد عثمان اویسی اور عبد الغفار وٹو کی الگ الگ ملاقات کی ہے اور ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور اور ملکی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے صوبائی وزیرِ اسپیشلائیزڈ ہیلتھ کئیر و میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی ملاقات کی اورپنجاب کے اسپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اور طبی تعلیم کے امور اور ملکی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔

* 16-03-24/--287 #h# iایس ایچ او ہربنس پورہ جاوید ہاشمی کو معطل کر دیا گیا #/h# لاہور (آن لائن) ایس ایچ او ہربنس پورہ جاوید ہاشمی کو معطل کر دیا گیا۔ایس ایچ او ہربنس پور ہ کو پتنگ بازوں سے رشوت لے کر چھوڑنے پر معطل کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او جاوید ہاشمی نے اپنے کار خاص اے ایس آئی شہباز کے ذریعے پتنگ بازوں کو رشوت لے کر چھوڑا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کے مطابق واقعہ کی ریگولر انکوائری بھی کروائی جا رہا ہے۔