کچلاک اور پسنی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

ہفتہ 16 مارچ 2024 22:55

کراچی/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی،کچلاک اور پسنی میں کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی ائیرپورٹ پر شارجہ بھیجے جانے والے پارسل سے 70گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔اس کے علاوہ طارق روڈ کراچی کے قریب کارروائی کے دوران گرفتار م ملزم سے 1.5کلو آئس قبضے میں لی گئی۔اے این ایف کے مطابق کچلاک کوئٹہ سے 75کلو گرام ہیروئن جبکہ کوسٹل ہائی وے پسنی کے قریب سے 55کلو گرام چرس برآمد کی گئی،گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔