آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے دیرینہ ساتھی سے شادی کر لی

اتوار 17 مارچ 2024 11:10

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2024ء) آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے اپنے دیرینہ ساتھی سوفی الاؤچے سے شادی کر لی ہے۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق پینی وونگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شادی کے لباس میں اور پھولوں کا گلدستہ تھامے اپنی اور سوفی الاؤچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے بہت سے خاندان اور دوست اس خاص دن کو ہمارے ساتھ بانٹ سکتے ہیں۔