ڈاکٹر عاصم حسین کاایان اور انابیہ کا تعلیمی خرچہ اٹھا نے کا اعلان

ضیاء الدین اسکول میں مفت داخلہ ‘ کتابیں اور یونیفارم بھی مہیا کیا جائے گا،سابق وفاقی وزیر

اتوار 17 مارچ 2024 17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) سابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین سے کراچی میں گزشتہ دنوں گمشدہ ہونے والے بچوں ایان اور انابیہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں معروف سماجی رہنما فیضان راوت بھی موجود تھے ۔ اس موقع پرڈاکٹر عاصم حسین نے ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال ٹرسٹ کی جانب سے دونوں بچوں کے لیے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم حسین کے احکامات پر ایان اور انابیہ کو ضیاء الدین اسکول میں مفت داخلہ دیا جائے گا ۔اسکول کی جانب سے دونوں بچوں کو مفت کتابیں اور یونیفارم بھی مہیا کیا جائے گا۔ایان اور انابیہ لاک ڈائون کے بعد سے اب تک اسکول نہیں جاسکے ہیں۔12 سالہ ایان نے جماعت دوم جب کہ 11 سالہ انابیہ نے جماعت اول تک تعلیم حاصل کی ہے۔ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے دونوں بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔