آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 207 کے لیے نامزدگی فارم جمع کر ادیا

اتوار 17 مارچ 2024 19:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2024ء) پاکستان کی سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 207 کے لیے اپنا نامزدگی فارم ایڈوکیٹ حسین بخش زرداری کے ساتھ ریٹرننگ آفیسر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو علی شیر جمالی کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس شہید بینظیر آباد میں جمع کرا دیا،جہاں پارٹی کارکنوں کا بڑا ہجوم ریٹرننگ افس کے باہرجمع تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ این اے 207 کی نشست آصف علی زرداری کے پاکستان کے صدر بننے کے بعد خالی ہو گئی تھی۔