اے پی ایم ایس او کے 26 رکنی کمیٹی کے ناموں کا اعلان حافظ شہریار انچارج مقرر

نوجوان ہی اس ملک اور تنظیم کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، سید امین الحق

اتوار 17 مارچ 2024 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 40 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پی آئی بی کالونی کے ایم سی گرائونڈ میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی کمیٹی کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی بنیاد ہمیشہ طلبہ تنظیم رہی ہے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور سید فیصل سبزواری سمیت دیگر کارکنان کا تعلق بھی اے پی ایم ایس او سے رہا ہے، انکا کہنا تھا کہ نوجوان ہی اس ملک اور تنظیم کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں آج محمد ابو بکر شبیر قائم خانی کو کنوینر کی جانب سے اے پی ایم ایس او کو مزید بہتر انداز میں کام جاری رکھنے کی ہدایت ملی اور آج ہم اے پی ایم ایس او کی تنظیم نو کرنے جارہے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے مرکزی کمیٹی کے اراکین اے پی ایم ایس او کو مزید بہتر انداز میں طلبہ کے مسائل کو حل کرنے اور نوجوان طالب علموں کو سیاست میں متعارف کروانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

تنظیم نو میں اے پی ایم ایس او کے 26 رکنی کمیٹی کے ناموں کا اعلان کیا گیا جس کے انچارج حافظ شہریار اور سینئر جوائنٹ انچارج ریحان شاہ جبکہ شرجیل بیگ، رضا رضوی، کاظم حسین جوائنٹ انچارج مقررکیاگیاہے۔