فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور گراہزنی کا وارداتوں کا سلسلہ جاری

فیصل آباد میں ڈاکو راج،پولیس بڑھتی ہوئی وارادتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام،24گھنٹوں میں 170سے زائد وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ تین کروڑ سے زائد مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے

پیر 18 مارچ 2024 11:30

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور گراہزنی کا وارداتوں کا سلسلہ جاری فیصل آباد میں ڈاکو راج،پولیس بڑھتی ہوئی وارادتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام،24گھنٹوں میں 170سے زائد وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ تین کروڑ سے زائد مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، مسلح ڈاکوئوں نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پرنوجوان کوفائرنگ کر زخمی کردیا جبکہ درجنوں افراد کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا‘ بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس،، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

تفصیل کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 626گ ب زمیندار جاوید کے گھرمیں ڈکیتی کی واردات کے دوران8نامعلوم ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 20تولے طلائی زیورات، 4لاکھ روپے نقدی اوردیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈاکو واردات کے بعد اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر ایک کمرے میں بند کرکے فرار ہوگئے۔ واردات کی اطلاع ملنے پر SP جڑانوالہ، DSPجڑانوالہ اور ایس ایچ او لنڈیانوالہ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے زمیندار جاوید کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردیجکوٹ کے علاقہ 262ر۔ب کے رہائشی دلشاد کے گھرداخل ہونیوالے ڈاکواہل خانہ کویرغمال بنا کر 25تولے زیورات،ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اورقیمتی سامان لوٹ لیا۔ستیانہ روڈ شادمان ٹائون کے رہائشی احمد کے گھرداخل ہونیوالے ڈاکوئوں نے اہل خانہ کوکمرہ میں بندکرکے گھرکی تلاشی لیتے ہوئے لاکھوں کے زیورات نقدی لے گئے۔

علاوہ ازیں تھانہ غلام محمد آباد کے مرضی پورہ میں اکبرعلی تبسم اور51گ ب کے زمیندارفلک شیر کے اہل خانہ کوکمرہ میں بندکرکے لاکھوں لوٹ لئے اس طرح عبدالرشید غازی (سابق جی ٹی ایس) چوک سے فیضان سے پرس‘ چناب کلب چوک میں اقبال سے فون‘ الائیڈ موڑ کے قریب زبیر‘ زرعی یونیورسٹی روڈ پر مقدس بی بی‘ ریلوے روڈ پر نیاز سے جھپٹا مار کر فون چھین لیے گئے‘ جناح کالونی کے فرخ سے نقدی‘ فون‘ باغ جناح کے باہر فیاض حسین‘ صدر بازار کے چوہدری محمد علی سے نقدی‘ فون‘ گرین ویو کالونی کے جاوید سے نقدی‘ فون‘ جمیل پارک کے طلحہ سے نقدی‘ فون‘ جمیل پارک کے طارق سے 10ہزار روپے‘ چوہڑ ماجرا قبرستان کے قریب جاوید سے نقدی‘ فون‘ جڑانوالہ روڈ پر حمزہ سے پرس‘ مصطفی آباد کے عثمان سے 12ہزار روپے‘ فون‘ عباس پور کے صائم سے 22ہزار روپے‘ فون‘ ملت روڈ پر اشرف سے 80ہزار روپے‘ فون‘ کینال روڈ پر حارث سے 25ہزار روپے‘ فون‘ کینال روڈ پر وقاص شہزاد سے موٹرسائیکل‘ باوا چک کے سعید سے نقدی‘ فون‘ علی ٹائون کے خالق حسین سے نقدی چھین لی‘ 119 رب کی ثمینہ بی بی کا گھر لوٹ لیا‘ نشاط آباد میں ثناء اللہ‘ مسلم ٹائون میں عاصم شریف سے اسلحہ چھین لیا‘ جھمرہ روڈ پر کامران سے نقدی‘ فون چھین لیا گیا‘ 191 رب میں اللہ دتہ کے ڈیرہ سے لاکھوں کا مال لوٹ لیا گیا‘ 262 رب کے رفیق سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 263 رب کے ساجد علی کے ڈیرہ سے بکرے‘ 132 گ ب کے اشتیاق سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 262 رب کے سلمان سے نقدی‘ فون‘ احسن نذیر کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان چھین لیا گیا‘ 208 رب پھاٹک کے قریب آصف سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 225 رب کے غلام مصطفی سے موٹرسائیکل چھین لی‘ چوہلہ پل کے قریب اسلم سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ واپڈا سٹی کے قریب ذیشان یوسف سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ شادمان کالونی کے امجد سہیل سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ بجلی گھر کے قریب فاروق سے 40ہزار روپے‘ فون‘ 214 رب کے عبدالجبار سے 45ہزار روپے‘ فون‘ رفاہ یونیورسٹی کے قریب احسن سے 30ہزار روپے‘ فون‘ 32رسالہ روڈ پر طارق سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ اسلام پورہ کے بابر علی سے نقدی‘ فون چھین لیا گیا‘ فیصل مارکیٹ میں عامر کی دکان سے 2لاکھ کا سامان چوری‘ ڈی ٹائپ کالونی کے غلام رسول‘ سعید آباد کے عاصم سے نقدی‘ فون چھین لیا گیا‘ نیو گارڈن کالونی کے قریب بلال سے موٹرسائیکل‘ ناصر نگر میں ظہور احمد سے نقدی‘ فون‘ ستیانہ روڈ پر علی سفیان سے نقدی‘ فون‘ 241 ج ب کے غلام عباس سے 10ہزار روپے‘ فون‘ اڈا سدھار کے قریب عاشق علی کی دکان کا صفایا کر دیا‘ 81 ج ب کے عمران سے 10ہزار روپے‘ فون‘ سدھار کے محبوب رضا سے 5سو روپے‘ فون‘ عثمان سے اڑھائی لاکھ چھین لئے گئے‘ لیاقت علی سے 10ہزار روپے‘ فون‘ 275 ج ب کے ارشد سے نقدی‘ فون‘ سیم نہر پل سدھار کے قریب حقنواز سے 50ہزار روپے‘ فون‘ 61 ج ب کے فیضان شاہ کا گھر لوٹ لیا گیا‘ 271 ج ب کے ناصر کی حویلی سے بکرے‘ غوثیہ پارک کے افتخار سے 20ہزار روپے‘ فون‘ 240 گ ب کے منیر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا‘ 355 گ ب کے نعمان کے ڈیرے سے مویشی‘ 229 رب میں اللہ رکھا کی دکان سے لاکھوں کی تانبے کی تار چور لے گئے‘ 54 ج ب کے امانت علی کے 4لاکھ کی بھینس چوری ہو گئی‘ سرور کاہنہ کے تصور سے نقدی‘ فون‘ گوجرہ روڈ پر سلیم سے 20ہزار روپے‘ فون‘ رجانہ روڈ پر ذوالفقار علی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی وغیرہ چور لے گئے‘ اڈا ظفر چوک میں تنویر‘ علی اصغر سے نقدی اور زیورات چور لیکر فرار ہو گئے‘ اڈا مریدوالہ کے علی اصغر سے 15ہزار روپے‘ فون چھین لیا گیا۔

علاوہ ازیں نیو سول لائن کے جنید عقیل‘ گرونانک پورہ کے حسن طارق‘ جمیل ٹائون میں رمضان‘ بسم اللہ چوک کے نوید‘ سیالوی چوک کے افتخار علی‘ طارق کالونی کے سیف اللہ گل‘ سوساں روڈ پر فیصل انعام‘ مدینہ ٹائون کے زاہد محمود‘ طارق آباد کے حفیظ‘ مانانوالہ کے حافظ سعد‘ ایڈن گارڈن کے عمر خالد‘ کلاش پارک سے عدنان‘ شمس آباد کے افضل‘ 114 گ ب کے طارق‘ مائیے شاہ قبرستان سے اقبال‘ لال ملز چوک سے بلال‘ 214 رب کے رمیض‘ پہاڑی گرائونڈ سے رضا کمال‘ ذوالفقار کالونی کے فیصل‘ غوثیہ چوک سے مزمل حسین‘ امین پارک کے وسیم‘ ڈاکخانہ بازار کے عطاء الرحمن‘ 108 گ ب کے ابوسفیان‘ 97 رب کے امانت علی‘ 596گ ب کے ظفر حسین‘ 490 گ ب کے محمد علی اور دیگر شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور لوڈر رکشے چور لیکر فرار ہو گئے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔