یوریا اورڈی اے پی کی کھپت میں فروری کے دوران اضافہ

پیر 18 مارچ 2024 15:28

یوریا اورڈی اے پی کی کھپت میں فروری کے دوران  اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی کھپت میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔انڈسٹری کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق فروری میں ملک میں 543390 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 8.1 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں ملک میں 502762 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جنوری کے مقابلہ میں فروری میں یوریا کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پر11.3 فیصدکی کمی ہوئی ہے، جنوری میں ملک میں 612896 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی جوفروری میں کم ہوکر543390 ٹن ہوگئی۔ اعدادوشمارکے مطابق فروری میں ملک میں 115262 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 18.1 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں ملک میں 97607 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔ جنوری کے مقابلہ میں فروری میں ڈی اے پی کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پر72.5 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جنوری میں ملک میں 66814 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی جوفروری میں بڑھ کر 115262 ٹن ہوگئی۔\395