ایڈیشنل سیشن جج 2 ڈیرہ نے خاتون ٹیچر کو قتل کرنیوالی دو طالبات کو سزائے موت سنا دی

پیر 18 مارچ 2024 16:12

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) ایڈیشنل سیشن جج 2 ڈیرہ محمد جمیل نے اٹھارہ سالہ خاتون ٹیچر کے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مدرسہ کی دو طالبات کو سزائے موت اور بیس بیس لاکھ روپے جبکہ ایک نابالغ طالبہ کو جونائل ہونے کے باعث عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کے احکامات جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کی جانب سے پبلک پراسیکیوٹر تنصیر علی اور حاجی شکیل ایڈووکیٹ جبکہ ملزمات کے طرف سے اسدعزیز ایڈووکیٹ نے اس اہم مقدمہ کی پیروی کی ۔

تھانہ کینٹ کی حدود ڈیرہ ملتان روڈ پر علاقہ انجم آباد میں واقع مدرسہ کی اٹھارہ سالہ تین طالبات رضیہ حنیفہ، عائشہ نعمان نے29 مارچ سال2022 کو مدرسہ کے گیٹ پر اپنے مدرسہ کی اٹھارہ سالہ خاتون ٹیچر کو بے دردی کے ساتھ قتل کرڈالا تھا ۔ پولیس نے مقتولہ کے چچاکے بیان پر ابتدائی کاروائی کے بعد واقعہ میں ملوث تینوں خواتین کو حراست میں لے کر گرفتار خواتین سے آلہ قتل برآمد کر لیاتھا۔ \378