حلقہ این اے 207 کی نشست پرآصفہ بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے

پیر 18 مارچ 2024 17:17

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) بے نظیر آباد (نواب شاہ ) کے حلقہ این اے 207 کی نشست پر 21اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی کے موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو بھی تھیں ۔