سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کفایت شعاری کے حوالہ سے بڑا اقدام،اخراجات میں کمی کی ابتدا خود سے کر دی

پیر 18 مارچ 2024 17:36

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کفایت شعاری کے حوالہ سے بڑا اقدام،اخراجات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کفایت شعاری کے حوالہ سے بڑا اقدام،اسپیکر نے اخراجات میں کمی کی ابتدا خود سے کر دی۔ ذرائع اسمبلی کے مطابق ایاز صادق نے غیر ضروری پروٹوکول اور سیکورٹی لینے سے انکار کر دیا ۔اسپیکر نے ہدایت کی کہ صرف استحقاق کے مطابق ضروری سیکورٹی دی جائے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر نے اپنے لیے مختص سکواڈ کی چھ گاڑیاں واپس بھجوا دیں،ایاز صادق نے اسپیکر ہاؤس پہ تعینات چالیس سے زائد ملازمین بھی واپس بھجوا دیئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ ملازمین سابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی نجی اور سرکاری رہائش گاہ پہ تعینات تھے۔ ذرائع کے مطابق اب اسپیکر ہاؤس میں چار سے پانچ ملازمین ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر نے رواں مالی سال کے بجٹ سے ہونے والے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق سابق دور میں پارلیمانی وفود پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیل بھی مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں اسد قیصر اور راجہ پرویز اشرف دور میں بھرتی کردہ ملازمین کی فہرستیں بھی طلب کرلی گئیں ۔ ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر نے تمام شعبہ جات کو اخراجات میں کمی کی بھی ہدایات جاری کر دیں۔