اداکارعامرخان کا کلاسک کامیڈی فلم’ ’انداز اپنا اپنا‘‘ کے سیکوئیل کا عندیہ

پیر 18 مارچ 2024 20:53

اداکارعامرخان کا کلاسک کامیڈی فلم’ ’انداز اپنا اپنا‘‘ کے سیکوئیل ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان نے سلمان خان کے ساتھ اپنی بلاک بسٹر کامیڈی کلاسک فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے سیکوئیل کا عندیہ دے دیا۔’انداز اپنا اپنا‘ 1994 میں ریلیز ہوئی جس میں عامر خان، سلمان، کرشمہ کپور، روینہ ٹنڈن اور پاریش راول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر لائیو سیشن میں عامر خان نے بتایا کہ فلمساز راج کمار سنتوشی فلم کے سیکوئیل پر کام کررہے ہیں۔عامر خان نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ زیادہ پرجوش نہ ہوں کیوں کہ ابھی یہ کام ابتدائی مراحل پر ہے۔واضح رہے کہ عامر خان اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کام کررہے ہیں جبکہ وہ سنی دیول کے ساتھ ’لاہور1947‘ بھی بنارہے ہیں۔