کفایت شعاری کا بڑا اقدام:غیر ضروری پروٹوکول لینے سے انکار

پیر 18 مارچ 2024 22:09

کفایت شعاری کا بڑا اقدام:غیر ضروری پروٹوکول لینے سے انکار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کفایت شعاری کے حوالے سے بڑا اقدام اٹھا دیا،سپیکر نے اخراجات میں کمی کی ابتدا خود سے کر دی،غیر ضروری پروٹوکول اور سیکورٹی لینے سے انکارکر دیا،پارلیمانی ذرائع کے مطابقسپیکر نے اپنے لیے مختص سکواڈ کی چھ گاڑیاں واپس بھجوا دیں اور کہا کہمجھے صرف میرے استحقاق کے مطابق صرف ضروری سیکورٹی دی جائے،ایاز صادق نے اسپیکر ہاؤس پہ تعینات چالیس سے زائد ملازمین بھی واپس بھجوا دیئے،یہ ملازمین سابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی نجی اور سرکاری رہائش گاہ پہ تعینات تھے، ذرائع کے مطابق اب اسپیکر ہاؤس میں چار سے پانچ ملازمین ہوں گے،اسپیکر نے رواں مالی سال کے بجٹ سے ہونے والے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں جبکہ سابق اسپیکر کے دور میں پارلیمانی وفود پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیل بھی مانگ لی،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں اسد قیصر اور راجہ پرویز اشرف دور میں بھرتی کردہ ملازمین کی فہرستیں بھی طلب کرلیں،تمام شعبہ جات کو اخراجات میں کمی کی بھی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں