وزیراعلی کا جنوبی وزیرستان میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کے جاں بحق پر اظہا رافسوس

پیر 18 مارچ 2024 22:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ راغزئی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وزیر اعلی نے واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری ریلیف اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا اور وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :