رمضان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ صفر صفر سے برابر رہا

پیر 18 مارچ 2024 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) ہمدرد یونیورسٹی اور نیا ناظم آباد کے زیر اہتمام نیا ناظم آباد فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے رمضان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ۔

(جاری ہے)

کرمسن کیمیکل اور ال ممتاز ٹرانسپورٹ کے مابین کھیلے گئے میچ میں کوئی ٹیم باوجود کوشش کے کوئی گول نہ کرسکی ۔ آج تیسرا میچ میں اسپورٹس بورڈ سکھراور منیری ایف سی خیبر پختون خوا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہو نگی۔ یہ میچ ساڑھے گیارہ بجے شب کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :