وطن کیلئے اپنی جان نچھاور کرنیوالے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے،صدر ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ

پیر 18 مارچ 2024 23:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر سہیل اقبال ہرڑ نے کہا ہے کہ وطن کیلئے اپنی جان نچھاور کرنیوالے پاک فوج کے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، شہداء کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سہیل اقبال ہرڑ، سیکرٹری چوہدری راحت نذیر وینس نے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نائب صدر سید اعظم علی گیلانی، جوائنٹ سیکرٹری مہر عقیل اکرم، فنانس سیکرٹری عمارہ مشتاق، آڈیٹر میاں طاہر مشتاق پٹیل، لائبریری سیکرٹری چوہدری مبشر علی ہنجرا، ریحان چٹھہ، شوکت علی چوہدری کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سیکرٹری چوہدری راحت نذیر وینس نے کہا کہ پاک فوج سمیت سیکیورٹی اداروں کے اہلکار اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر سرحدوں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنارہے ہیں جو ہمارے قومی ہیرو ہیں ۔ انہوں نے شہید جوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی۔