پھولنگر ،ریس لگاتی وین الٹ گئی ،تین افراد جاں بحق،15کے قریب خواتین زخمی

پیر 18 مارچ 2024 22:00

پھولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) پتوکی میں نیشنل ہائی وے پر خواتین فیکٹری ورکرز کی ریس لگاتی وین الٹ گئی ،حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ پندرہ کے قریب خواتین زخمی ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

لاہور سے اوکاڑہ جاتے ہوئے فیکٹری ورکرز کی گاڑیوں نے ریس لگا رکھی تھی اور پتوکی میں سائیں دی کھوی سٹاپ کے قریب خواتین فیکٹری ملازمین کی بس فٹ پاتھ سے ٹکرا کر سڑک کی دوسری طرف جا الٹی سڑک پر صفائی ستھرائی کا کام کرنے والے میونسپل کمیٹی پتوکی کے 2ملازم اور گاڑی کا ڈرائیور حادثے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ15 خواتین شدید زخمی ہوگئیں جن میں سے 3کی حالت تشویشناک ہے، ریسکیو، فلاح انسانیت اور ایدھی ایمبولینس نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹر اور ریسکیو اہلکار زخمیوں کو طبی امداد دے رہے ہیں۔