Live Updates

صوبائی وزیر انسانی حقوق کاسیوریج لائن کی صفائی کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے مسیحی ورکروں کی رہائشگاہ کا دورہ

پیر 18 مارچ 2024 23:00

فیصل اباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2024ء) فیصل آباد میں سیوریج کی صفائی کرتے ہوئے دو مسیحی ورکروں کی ہلاکت پر وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے نوٹس لے لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق وپارلیمانی امور طاہر خلیل سندھو ہلاک ہونیوالے ورکروں کے گھر مقبول ٹاؤن پہنچے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر انسانی حقوق نے کہا کہ مریم نواز خود ایک خاتون ہیں وہ خاندانوں کے دکھ کو سمجھتی ہیں اسی لیے انہوں نے مجھے فوراً سوگوار خاندانوں سے ملنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں ورکر آصف مسیح اور شان مسیح پرائیویٹ کام کر رہے تھے تاہم ان کے خاندانوں سے دلی ہمدردی رکھتے ہیں ان کی مالی امداد بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ کہہ دینا درست نہیں ہے کہ وہ پرائیویٹ ڈیوٹی پر تھے کیونکہ بھوک میں انسان کچھ بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا حکم ہے کہ پسے طبقات کا خاص خیال رکھیں۔ وہ صبح آٹھ نوبجے سے رات بارہ ایک بجے تک ایسے ہی طبقات کیلئے کام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی قسم کی کوتاہی پائی گئی تو فوری ایکشن لیا جائے گا۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے بھی دورہ کیا اور واقعہ پر افسوس کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ متوفیان کے خاندان کی واسا کی طرف سے مالی امداد بھی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے متوفیان کے بچوں سے بھی اظہار ہمدردی کیااور بتایا کہ مارکی انتظامیہ کی طرف سے دونوں خاندانوں کو ساڑھے 27 لاکھ روپے مالی امداد فراہم کردی گئی ہے جومتعلقہ افراد تک پہنچا دی گئی ہے۔ اگرچہ دونوں متوفی ورکرز پرائیوٹ طور پر مارکی میں سیور لائینز کی صفائی کررہے تھے تاہم افسوسناک واقعہ پیش آیا اور دکھی خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ان سے پہلے مسلم لیگ ن کے راہنماؤں طلال چوہدری اور عرفان منان نے بھی سیوریج حادثے میں مرنے والوں کے گھروں کا دورہ کیا اور ان کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات