جنوبی وزیرستان کے علاقہ راغزئی میں مکان کی چھت گرنے کا واقعہ، وزیراعلی کی خصوصی ہدایت پر ایک کروڑ روپے کےامدادی پیکج کی منظوری

منگل 19 مارچ 2024 00:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) جنوبی وزیرستان کے علاقہ راغزئی میں مکان کی چھت گرنے سے 6 جاں بحق افراد کے لواحقین کےلیے وزیراعلی کی خصوصی ہدایت پر ایک کروڑ روپے کی امدادی پیکج کی منظوری دیدی گئی، جنوبی وزیرستان کے علاقہ راغزئی میں گزشتہ روز مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے متاثرہ خاندان کےلئے امدادی پیکج کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ خاندان کےلئے ایک کروڑ روپے کا امدادی پیکج منظور کیا گیا۔پی ڈی ایم اے کی طرف سے امدادی چیک ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کو جاری کردیا گیا۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے،متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، اس کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا، متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :