لاڑکانہ،کھانے پینے کے کاروبار سے وابستہ افراد بھی فوڈ سیفٹی ، فوڈ ہینڈلنگ کے اصولوں پر عمل کریں،ڈی جی فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین

منگل 19 مارچ 2024 10:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) سندھ فوڈ اتھارٹی نے عوامی سطح پر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق غذا کے استعمال اور کھانے پینے کی اشیاء کے کاروبار سے وابستہ افراد کی تربیت اور آگاہی کے لئے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین نے الیکٹرانک چینلز پر اپنے انٹرویومیں سندھ فوڈ اتھارٹی کے قوانین اور طریقہ کار کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاءکے کاروبار سے وابستہ تمام افراد کو سندھ فوڈ اتھارٹی سے لائسنس لینا ضروری ہے اور جو لوگ جان بوجھ کر لائسنس لینے سے اجتناب کررہے ہیں ان کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی اور جو ابھی تک سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے بارے میں آگاہی نہیں رکھتے ،انہیں سندھ فوڈ اتھارٹی تربیت کے مواقع فراہم کرے گی۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کے مطابق ایک صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ عوامی سطح پر حفظان صحت کے اصولوں کے بارے میں مکمل آگاہی ہو اور کھانے پینے کے کاروبار سے وابستہ افراد بھی فوڈ سیفٹی اور فوڈ ہینڈلنگ کے اصولوں پر عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :