پاک روس تعلقات صدر پیوٹن کی متحرک قیادت میں مزید مضبوط ہوں گے،صدر مملکت کی روسی صدر کو مبارکباد

منگل 19 مارچ 2024 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس وِنگ کے مطابق صدر مملکت نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں پُراعتماد ہوں کہ پاک روس تعلقات صدر پیوٹن کی متحرک قیادت میں مزید مضبوط ہوں گے۔