Live Updates

نگہبان رمضان پیکج کی اب تک کے اعدادو شمار کی تفصیلات جاری کر دی گئیں

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چودھری منگل 19 مارچ 2024 11:37

نگہبان رمضان پیکج کی اب تک کے اعدادو شمار کی تفصیلات جاری کر دی گئیں
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2024ء ) سیکریٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ نے نگہبان رمضان پیکج کی اب تک کے اعدادو شمار کی تفصیلات جاری کر دی ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر صوبائی رمضان کنٹرول روم قائم کرنے کے مثبت نتائج سامنے آئیں، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شفائع حسین نے بھی مانیٹرنگ کنٹرول روم کی کارکردگی کا جائزہ لیا، سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے نگہبان رمضان پیکج کے 64 لاکھ میں3682596 افراد کو گھر کی دہلیز پر ریلیف پیکج پہنچا دیا گیا ،رمضان نگہبان پیکج کے تحت آج 162894 افراد کو راشن گھر کی دہلیز پر پہنچایا گیا،جس کی مانیٹرنگ صوبائی کنٹرول روم سے براہ راست کی جا رہی ہیں ،لاہور سمیت پنجاب بھر کے 51 ماڈل و رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ لائیو کیمروں کی مدد سے کی جا رہی ہے ،تفصیلات کے مطابق سیکرٹری انڈسٹریز کا کہنا ہے کہ پہلی بار لائیو کیمروں کی مدد سے سخت مانیٹرنگ کی گئی ،لاہور کے شیر شاہ ماڈل بازار میں ڈیجٹیل پرائس لسٹ نہ چلنے پر ایکشن لیتے ہوئے فوری ٹھیک کروائی فیئر پرائس شاپس پر سبزی کا سٹاک ختم ہونے پر فوری ری فل کروایا سرگودھا رمضان بازار میں لسٹ آویزاں نہ ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے ،آویزاں کروائی،جھنگ ماڈل بازار میں رش کی صورت میں صارفین کو لائینوں میں لگوایا، رمضان کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب روزانہ رات 9 سے 11 بجے تک روزانہ کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہیں سیکریٹری انڈسٹریز ماڈل بازاروں کے ہنگامی دورے کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ بھی لے رہے ہیں ،عام مارکیٹ کی بات کی جائے تو پچھلے رمضان 1 رمضان المبارک سے لے کر 6 رمضان تک 130,768 انسپکشن کے نتیجے میں 12,306501 کے جرمانے، 231 ایف آئی آر جبکہ 914 افراد کو حراست میں لیا ،جبکہ رواں سال 1 سے 6 رمضان المبارک اس سال 426,179 انسپکشن کے نتیجے میں 38,899,100 جرمانے، 1144 ایف آئی آر جبکہ 3202 افراد کو حراست میں لیا،اس کے علاوہ صوبائی کنٹرول روم میں فوڈ اتھارٹی کا ڈیش بورڈ نگہبان رمضان پیکج کی کوالٹی کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ماڈل بازاروں میں بھی کوالٹی چیک کر رہا ہے
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات