پاکستان نے جوابی فضائی حملے کیے، طالبان افغان سرزمین سے حملے روکیں، امریکا

منگل 19 مارچ 2024 12:08

پاکستان نے جوابی فضائی حملے کیے، طالبان افغان سرزمین سے حملے روکیں، ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان میں فضائی حملے کیے ہیں، طالبان پر زور دیتے ہیں وہ یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین سے دیگر ممالک میں حملے نہ کیے جائیں۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان پرزور دیتے ہیں کہ اختلافات کا حل نکالیں، پرعزم ہیں کہ افغانستان دوبارہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں شہریوں کو نقصان نہ پہنچے، دوطرفہ بات چیت،انسداد دہشت گردی پر پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔امریکی عہدیدار نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے جواب میں افغانستان میں فضائی حملے کئے ہیں، طالبان پر زور دیتے ہیں یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین سے دوسرے ممالک پر حملے نہ کئے جائیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان امریکاکا ایک اہم شراکت دار ہے، امریکی سفیر کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں وسیع معاملات پر گفتگو ہوئی، علاقاائی سلامتی،شراکت داری،اقتصادی اصلاحات کی حمایت پر تبادلہ خیال ہوا۔