فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ، جماعت نہم (پارٹ۔اول)سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ99 ہزار81طلباءوطالبات شریک ہونگے

منگل 19 مارچ 2024 13:11

فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ، جماعت نہم (پارٹ۔اول)سالانہ امتحانات میں ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت جماعت نہم پارٹ اول کے سالانہ امتحانات کے لیے کل ایک لاکھ99ہزار 81 طلباء وطالبات شریک ہو رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امسال ریگیولر امیدواروں کی کل تعداد ایک لاکھ 72 ہزار 60 جبکہ 27 ہزار 21 پرائیویٹ امیدواران امتحان میں شامل ہونگے۔

(جاری ہے)

بورڈ کے مطابق 76ہزار 435طلباء سائنس جبکہ 10 ہزار 28 طلباء آرٹس گروپ کے تحت امتحانات دیں گے،اسی طرح 63 ہزار 58 طالبات سائنس گروپ جبکہ 24 ہزار 378 آرٹس گروپ کے تحت امتحانات دے رہی ہیں۔بورڈ کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں کل 583 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے ضلع فیصل آباد میں 345، ضلع چنیوٹ میں 43، ضلع جھنگ میں 100 اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 95 مراکز ہیں۔

متعلقہ عنوان :