مصری دارالفتا نے رمضان المبارک کے اختتام اور عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا

منگل 19 مارچ 2024 13:41

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) مصر کے دارالفتا نے سنہ 1445 ہجری کے شوال کا چاند نظر آنے کی متوقع تاریخ کا اعلان کیا ہے تاکہ عیدالفطر اور رمضان المبارک کے اختتام کی تاریخ کا تعین کیا جا سکے، جو گذشتہ پیر سے شروع ہوا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق شوال 1445 کا چاند دیکھنے کی تاریخ کے بارے میں دار الافتا نے کہا کہ 29 رمضان المبارک بروز پیر 8 اپریل 2024 کو چاند نظر آنے کی قانونی تصدیق کی جائے گی۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ عیدالفطر (یکم شوال 9 اپریل) 2024 بروز منگل کو ہو گی۔ اگر 8 اپریل کو رویت کی تصدیق نہ ہوئی تو رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہو جائے گا اور عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ ہو گی۔تاہم فلکیاتی حسابات کے مطابق اس سال رمضان کا مہینہ 30 دن پر محیط ہوگا، اس لیے ماہ شوال کا آغاز فلکیاتی حساب کے مطابق بدھ 10 اپریل کو ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ شرعی لحاظ سے ہر ہجری مہینے کا آغاز چاند نظر آنے پر کیا جاتا ہے۔زیادہ تر عرب اور اسلامی ممالک فلکیاتی رصدگاہوں کے ذریعے ہلال کا چاند دیکھنے پر انحصار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :