Live Updates

زین قریشی کومریم نوازسے پوچھنے کی بجائے خود شرم سے ڈوب مرنا چاہیے‘ عظمیٰ بخاری

بانی پی ٹی آئی کی طرح ان کی جماعت کے ہر شخص کا وطیرہ لاشوں پر سیاست کرنا ہے‘ وزیر اطلاعات

منگل 19 مارچ 2024 15:02

زین قریشی کومریم نوازسے پوچھنے کی بجائے خود شرم سے ڈوب مرنا چاہیے‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے زین قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زین قریشی کو مریم نواز سے پوچھنے کی بجائے خود شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، ملتان کے جس علاقے میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا یہ زین قریشی کا اپنا حلقہ ہے،بانی پی ٹی آئی کی طرح ان کی جماعت کے ہر شخص کا وطیرہ لاشوں پر سیاست کرنا ہے۔

(جاری ہے)

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمیں وہ وقت بھی یاد ہے جب ملتان اسٹیڈیم میں سات افراد ہلاک ہو گئے تھے، شاہ محمود قریشی انتظامیہ کو کہہ رہے تھے لاشیں پیچھے ہٹا ئوبانی پی ٹی آئی تقریر کر رہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر انتظامیہ نے حالیہ واقعہ پر فوری ایکشن لیا اور متاثرین کی ہر ممکنہ مدد کی،پنجاب حکومت لواحقین کی بھرپور مدد کرے گی ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات