اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ انوی ٹیشن پاکستان ڈے سائیکل ریس 23مارچ کو ہوگی

منگل 19 مارچ 2024 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) اینٹی ناکوٹکس فورس پاکستان کی سرپرستی اور اینٹی ناکوٹکس فورس سندھ ، سندھ اولمپکس ایسو سی ایشن اور سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کی مشترکہ آرگنائزنگ شپ میں ’’ANFسندھ پاکستان ڈے ڈرگز فری سائیکل ریس --‘‘ 23مارچ بروز ہفتہ ٹھیک رات 9بجے مزار قائد سے ساحل سمندر سی ویو نشان پاکستان تک ہوگی۔

یہ بات آج ریس کے چیف آرگنائزر اور سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری جنرل ملک کلیم احمد عوان نے ایک بریفنگ میں بتائی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریس کو جوائنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ لفٹینینٹ کرنل شاکر اللہ خان فلیک آف کرینگے اور ریس مزار قائے دے روانہ ہوکر ایم اے جناح روڈ، نمائش، شاہراہ قائدین، نرسری فلائی اوور، شاہراہ فیصل، ایف ٹی سی، ہوٹل مہران، ہوٹل میٹروپول، تین تلوار ، دو تلوار ، کلفٹن انڈر پاس، عبداللہ شاہ غازی مزار، ڈولمین مال اور میکڈونلڈ چورنگی سے ہوتی ہوئی نشان پاکستان سی ویو پہنچ کر ختم ہوگی سائیکلسٹ 25کلومیٹر کا فاصلہ طے کرینگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان رینجرز سندھ، کراچی آپریشن پولیس، کراچی ٹریفک پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے سائیکلسٹوں اور منتظمین کی حفاظت کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ریس میں سندھ بھر سے 30تیز رفتار ترین سائیکلسٹ شرکت کرینگے۔ریس کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹوں کو خصوصی نقد انعامات ، شیلڈز، ٹرافیزاور خصوصی اسناد تقسیم کی جائینگی ۔ جبکہ باقی تمام سائیکلسٹوں میں بھی نقد انعامات اور سرٹیفیکٹس تقسیم کئے جائیں گے۔