میونسپل کمیٹی کا عملہ اور پینشنرز پورا ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہ سے محروم ہیں

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم منگل 19 مارچ 2024 15:43

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2024ء ) میونسپل کمیٹی کا عملہ اور پینشنرز پورا ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہ سے محروم ہیں۔رمضان المبارک کے مہینے اور مہنگائی کے دور میں بغیر تنخواہ کے جہاں ایک دن نہیں گزرتا وہاں ایک ماہ گزر گیا ہے ۔ملازمین میونسپل کمیٹی کی وزیر اعلی سے نوٹس کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کے ملازمین اور پینشنرز بیس روز گزرنے کے باوجود تنخواہوں سے محروم ہیں ملازمین اور بزرگ پینشنرز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ رمضان المبارک اور مہنگائی اس دور میں جہاں تنخواہ کے ایک دن بھی گزارا مشکل ہے وہاں بیس روز گزرنے کے باوجود تنخواہ نہیں مل رہی اب تو گھر کا راشن  ختم اور ادھار ملنا بھی بند ہو گیا ہے جبکہ بزرگ پینشنرز نے کہا کہ ہماری پینشن سے ادویات اور گھر کا خرچہ چلتا ہے لیکن دو دو ماہ پینشن لیٹ کر کے ہمارے زخموں پر نمک چھڑکا جاتا ہے ہمیں تو کوئی ادھار بھی نہیں دیتا اور میونسپل کمیٹی ہمیں پینشن ہمیشہ لیٹ دیتی ہے مہربانی کرکے اس مسئلے کا فوری حل نکالا جائے ۔



متعلقہ عنوان :