شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی

منگل 19 مارچ 2024 17:42

شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔بدھ کے روز احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں گیارہ گواہوں کے بیان ہوچکے ہیں ۔ نیب ترمیم کے بعد یہ کیس ایف آئی اے کو منتقل کردیا گیا تھا تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ کیس دوبارہ احتساب عدالت میں واپس آیا ہے، اب سپریم کورٹ نے حتمی فیصلے تک ان کیسز پر فیصلے سے روک رکھا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی کردی ۔