Live Updates

مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والے کسی بھی فرد کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے،ڈپٹی کمشنر

منگل 19 مارچ 2024 17:44

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اورڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پرفروخت کویقینی بنانے کیلئے چھاپہ مارکارروائیاں جاری۔جنکے نتیجے میں 74دکانداروں کو2 لاکھ 75 ہزار5 سو روپے کے جرمانہ عائد کیاگیا۔

10 افراد کو حوالہ پولیس کیاگیااور4 دکانیں سیل کی گئیں۔

(جاری ہے)

ماہانہ پرائس کنٹرول رپورٹ کے مطابق یکم مارچ سے18مارچ 2024 تک کی رپورٹ کے مطابق ضلع گوجرانوالہ میں24 ہزار3 سو82چھاپہ مارکارروائیاں کی گئیں ان کاروائیوں کے نتیجے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 24 لاکھ 43ہزار روپے کے جرمانے عائدکیے، اس کے علاوہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 9 مقدمات کا اندراج، 53 دکانیں سیل اور 97 افراد کو حوالات بھیجا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی واضع ہدایات ہیں کہ شہریوں کو نا جائز منافع خوری سے بچاؤ کیلئے اشیائے ضروریہ مقررہ قیمتوں پر فراہم کرنے کیلئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں موجود رہیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری کا قلع قمع کیا گیا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات