ضلعی انتظامیہ کے اقدامات سے عام مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کے نرخ استحکام میں آنے لگے

منگل 19 مارچ 2024 17:44

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) حکومت پنجاب کی گائیڈ لائن پر ضلعی انتظامیہ کے اقدامات سے عام مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کے نرخ استحکام میں آنے لگے ۔ڈپٹی کمشنر نے بولی کا جائزہ کے لئے علی الصبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی منڈی کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں آلو،پیاز ،ٹماٹر ،ادرک اور لیموں کی بولی کرائی ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کی جانب سے سبزی و فروٹ منڈیوں کے دورے باقاعدگی سے جاری ہیں۔

انہوں نے اوپن مارکیٹ کے لئے ڈی سی ریٹ کا تعین کرایا آڑھتیوں پھڑیوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وسیم جامد سندھو نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ خریداری کرتے وقت دکاندار سے ڈی سی ریٹ لسٹ کا مطالبہ کریں اور اسی ریٹ پر چیزیں خریدیں جس میں ان کا جائز منافع موجود ہوتا ہے، ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کریں، ان کی شکایت کریں تاکہ ہم مل کر خودساختہ مہنگائی کو قابو کر سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بتایا کہ ضلع انتظامیہ اوپن مارکیٹ میں بھی اشیاء کے نرخ پر نظر رکھے ہوئے ہے رواں ماہ ابتک اوور چارجنگ پر 50 دکانداروں کو گرفتار کرکے 6 کیخلاف مقدمات کا اندراج بھی کرادیا گیا ہے جبکہ 597 دکانداروں کو 21 لاکھ 29 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے ۔\378