عمل انسان کا زیور ہے،رمضان عملاً تربیت کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے،اقبال میمن

منگل 19 مارچ 2024 19:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اقبال میمن نے کہا ہے کہ عمل انسان کا زیور ہے۔قرآن عمل کی تعلیم دیتا ہے۔رمضان عملی تربیت کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔حضرت محمدؐ کو دونوں جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔نعت رسول مقبولؐ دلوں کو منور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نیمقامی ہوٹل میں جسٹس ہیلپ لائن کے تحت منعقدہ 37ویں سالانہ انٹر اسکول مقابلہ حسن نعت سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوتے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ڈاکٹر آفتاب امام نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں اپنے نادار، مفلس،تنگ دست بھائیوں کی مدد کا درس دیتا ہے جنکے پاس اتنی طاقت نہیں کہ وہ اپنے بچوں کے لییلباس و طعام خرید کر اپنا اور اپنے بچوں کا تن ڈھانپ سکیں۔

(جاری ہے)

جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے کہا کہ انکے ادارے کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے اسکول کی سطح پر بہترین نعت خوان متعارف کروائے اور یہ سلسلہ الحمد اللہ گزشتہ 36 برس سے جاری ہے۔

اس موقع پر کراچی کے مختلف اسکولوں کے 100 سے زائد طلبا طالبات نے مقابلہ نعت میں حصہ لیا۔سیکنڈری سیکشن میں اقراء اسکول کی اریبہ نے پہلی،ارقم اسکول کی انیقہ ساجد نے دوسری،افہام نے تیسری۔ طلحہ اسکول کے منیر فاروقی اور حافظ بلال کو خصوصی انعام دیا گیا۔پرائمری سیکشن میں کریسنٹ پبلک کی ام ہانی علی نے پہلی،حرافاونڈیشن کی دانیا عزیز نے دوسری،فیضان احمر کے شایان علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جبکہ کنگ پبلک کے سید زبیر شاہ اور فیضان احمر کے ایان لودھی کو خصوصی انعام سے نوازا گیا۔ ممتاز نعت خوان خواتین وحضرات نے ججز کے فرائض انجام دیئے۔ سیکنڈری سیکشن محمد معین خان قادری،خرم حبیب،سید اطہر علی،ارشد لودھی،حنا طاہر پرائمری سیکشن کے لیے ارم فاطمہ،روحیل لودھی،حافظ شہباز،سعید مدنی شامل تھے۔اس موقع پر نقدرقوم ،تحائف اور طلبا وطالبات میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

پروگرام میں سابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ،سابق بیوروکریٹ ڈاکٹر شہاب امام،فیڈرل سروس ٹریبونل کے جج جسٹس توقیر اے خان،سندھ ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکریٹری بیرسٹر سرفراز متیلو،کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ،سٹی پویسنک کراچی کے چیف مراد سونی،عبدالقادر ٹرسٹ کے عبدالصمد بدھانی،عارف حسن،طارق مصطفی، نذیر لاکھانی،ولی اللہ خان جسٹس ہیلپ لائن کی ٹیم ندیم شیخ ایڈوکیٹ،فیصل ندیم،حارث امین بھٹی،سلیم مائیکل،سیداسرار علی،سیدذوالفقارشاہ،خرم جمال،مشتاق ایڈوکیٹ،راجہ عاصم شہزاد،عمران علی،سید عدنان مختیار,نوید اسلم،کین مارشل،ڈسٹرکٹ گورنر حنیف خان،ہوٹل میریٹ کے جنرل منیجر رضا عباس،ڈپٹی سیکورٹی آفیسر ذیشان آفتاب کے علاوہ،وکلا ،سرکاری افسران،مقابلے میں شریک طلبا وطالبات کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر افطار کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ 37 واں سالانہ مقابلہ حسن نعت رسولؐ کے فاتح طلبہ و طالبات میں پروفیسر ممتاز الامام میموریل کیش ایوارڈز، یادگاری شیلڈ اور AK انڈسٹری کی جانب سے ZK واشنگ پائوڈر کے تحائف بھی دئیے گئے۔