سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کردی

منگل 19 مارچ 2024 19:23

سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی۔ ثمینہ خاور حیات کی جعلی ڈگری پر نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست پرمنگل کو سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپریم کورٹ نے نااہلی ختم کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ سپریم کورٹ کا سات رکنی بینچ قرار دے چکا ہے کہ ازخود نوٹس میں نااہلی نہیں ہوسکتی، ثمینہ خاور حیات کا کیس بھی لارجر بینچ کے فیصلے کے تناظر میں ہی دیکھا جائے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 25 جولائی 2013 کو ثمینہ خاور حیات کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیا تھا، ثمینہ خاور حیات ق لیگ کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔