فیصل آباد، شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

منگل 19 مارچ 2024 22:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ،100سے زائد مقا مات پروارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر لے گئے‘ درجنوں افراد کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا‘ آئے روز بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

آن لا ئن کے مطابق سرگودھا روڈ الہلال ٹریول کے قریب اسد الله‘ اسلام نگر کے عمار علی‘ امین پور بازار سے صداقت علی‘ بھوآنہ بازار میں عمر شریف‘ گلفشاں کالونی میں حذیفہ‘ اسماعیل ٹائون میں احمد علی سے جھپٹا مار کر پرس اور قیمتی موبائل فونز چھین کر لے گئے‘ 219 رب میں نصیر احمد کے گھر کے تالے توڑ کر 10تولے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان‘ محلہ عثمان غنی کے شہزاد کے گھر کے باہر سے اے سی کا آئوٹر‘ جڑانوالہ روڈ پر شاہد سلیم سے نقدی‘ فون‘ سوساں روڈ پر جاوید اقبال سے 30ہزار روپے‘ فون‘ فیصل ہسپتال کے باہر دانیال سے جھپٹا مار کر پرس‘ النجف کالونی میں عظیم سے نقدی‘ فون‘ ہریاں والا چوک میں عابد بشیر سے 15ہزار روپے‘ فون‘ عبدالرشید غازی (سابق جی ٹی ایس) چوک سے اظہر اقبال سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ کوہ نور پلازہ کے باہر تجمل حسین سے 9ہزار روپے‘ فون‘ رسول پارک کے انیس احمد سے نقدی‘ فون‘ ایڈن ویلی کے قریب سجاول حسین سے 70ہزار روپے‘ فون‘ مسلم ٹائون کی ماہ نور سے جھپٹا مار کر فون‘ کریسنٹ گرائونڈ کے قریب ذیشان سے 65ہزار روپے اور فون چھین لیا گیا‘ امین ٹائون کے فیصل منظور کے گھر کام کرنے والی ملازمائیں لاکھوں کے زیورات‘ نقدی لے اُڑی۔

(جاری ہے)

ملک پور میں شوکت علی کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور دیگر سامان لے اُڑے‘ 165 رب کے شعیب سے 25ہزار روپے‘ فون‘ کھجور والا باغ کے قریب علی اصغر سے نقدی‘ فون‘ مدینہ ہسپتال کے قریب احسن‘ مشتاق کی دکان کا صفایا کر دیا گیا‘ راجباہ روڈ پر سلیم سے 15ہزار روپے‘ فون‘ 266 رب کے یوسف کی حویلی سے 11بکرے‘ یٰسین چوک میں حسنین سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 227 رب کے شاہد عمران کے ڈیرہ سے مویشی‘ گلزار پورہ میں طلحہ نیاز سے 7ہزار روپے‘ فون‘ 239 رب کے اصغر سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ منصور ملنگی روڈ پر نذیر احمد سے موٹرسائیکل چھین لی‘ 57 ج ب میں بجلی کا ٹرانسفارمر چور لے گئے‘ اڈا سدھار کے قریب ارشد سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ فوارہ چوک پیپلزکالونی نمبر2 کے قریب نعمان احمد سے تین لاکھ روپے‘ 126 گ ب کے افضل کے گھر سے لاکھوں کا سامان چور لے اُڑے‘ موضع روشن والی کے قریب وسیم علی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چور لے گئے‘ 656 گ ب کے عمران علی کے گھر لوٹ لیا گیا‘ 266 رب کے عظمت علی سے نقدی‘ فون‘ درخشندہ بی بی کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو لاکھوں کے زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان چھین کر لے گئے‘ 206 رب میں اشرف کے ڈیرہ سے مویشی چوری‘ 200 رب کے خرم کی دکان کا صفایا کر دیا گیا‘ 452 گ ب کے حنظلہ فاروق سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 424 گ ب کے احسن اسلم سے نقدی‘ فون‘ 421 گ ب کے کاشف سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 506 گ ب کے شبیر سے 12ہزار روپے‘ فون‘ 550 گ ب کے اجمل سے 70ہزار روپے‘ فون چھین لیا گیا‘ 490 گ ب کے عبدالرئوف کا گھر لوٹ لیا‘ 552 گ ب کے علی مدثر سے 50ہزار روپے‘ تاندلیانوالہ روڈ پر شبیر حسین سے 1لاکھ روپے‘ 390 گ ب کے مرتضیٰ سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ 465 گ ب کے آفاق احمد سے 1لاکھ روپے‘ فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا‘ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے‘ پولیس روائتی ناکہ بندیوں کے باعث وارداتیں کرنے والے سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے انوش مسیح‘ سرینا ہوٹل سے شہباز‘ ریلوے روڈ سے زبیر‘ ریلبازار سے عبدالله وسیم‘ بھوآنہ بازار سے عبدالله‘ امین پور بازار سے مطلوب علی‘ گھنٹہ گھر چوک سے مرید حسین‘ افغان آباد کے عثمان مجید‘ گرونانک پورہ کے عمر حیات‘ افغان آباد کے شہزاد بھٹی‘ مراد آباد کے سبطین علی‘ کلیم شہید پارک کے غلام حسین‘ شادمان کالونی کے محمد احمد‘ گٹ والا سے عبدالجبار‘ سمانہ پل کے ڈاکٹر شاہد‘ ملت ٹائون سے ندیم‘ 233 رب کے عامر رحمن‘ ڈیرہ ثناء الله کے قریب سعد‘ اسلام پورہ سے ریاض‘ حیدری محلہ کے ارشاد‘ نورپورہ کے دائود‘ فیض بٹالوی روڈ سے کاشف رضا‘ پھاٹک والی مسجد کے قریب شوکت علی‘ 264 رب کے ساجد علی‘ ظفر چوک کے حامد رضا اور دیگر شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ پولیس چوروں کو پکڑنے میں ناکام رہی‘ بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری پریشان ہو گئے۔