اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو مبارکباد، کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے فائل جیتا ‘محسن نقوی

منگل 19 مارچ 2024 23:14

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو مبارکباد، کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی ایس ایل9 کافائنل جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو مبارکباد دی۔محسن نقوی نے کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے فائل جیتا۔

(جاری ہے)

ملتان سلطانز نے بھی فائنل میں بہترین کھیل پیش کیا۔کسی بھی ٹیم کی فتح سے قطع نظر پرامن او رکھیلوں سے محبت کرنے والے پاکستان کی جیت ہوئی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ 9 کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دیتاہوں -تمام اداروں کی دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے کہ میگا ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا ۔