شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو پھر جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

منگل 19 مارچ 2024 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) ایف آئی اے کی جانب سے ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات میں تاخیر کے باعث شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خلیل ابو پوتو کو تیسری مرتبہ جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم اس مرتبہ انہیں 60 روز کیلیے رخصت پر بھیجا گیا ہے، ان کی عدم موجودگی میں شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نوابشاہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر امانت جلبانی کے پاس 60 روز تک شاہ لطیف یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اضافی چارج رہے گا۔

یاد رہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے ویڈیو کی چانچ کیلیے معاملہ ایف آئی اے کو بھیج رکھا ہے۔افسر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ آٹ ہونے کی تحقیقات کا معاملہ بھی کزشتہ کئی ماہ سے ایف آئی اے کے پاس ہے اور تحقیقاتی افسر کے مطابق تحقیقات ابھی چل رہی ہیں۔