وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے صاحبزادے نوابزادہ میر رئیس رئیسانی کی ملاقات

منگل 19 مارچ 2024 22:10

-کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نوابزادہ میر رئیس رئیسانی کی ملاقات، مستونگ کی اجتماعی ترقی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ و رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے صاحبزادے نوابزادہ میر رئیس رئیسانی نے ملاقات کی ، ملاقات میں بلوچستان کے ضلع مستونگ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو فوری مکمل کرنے اور نئے منصوبوں کے اجراء کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں نوابزادہ میر رئیس رئیسانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال کو صوبے کیلئے رول ماڈل قرار دینے کیساتھ اس میں مزید توسیع کرنے کیساتھ ساتھ ضلع میں صحت کے مراکز کو مزید سہولیات فراہم کرنے، جامعہ بلوچستان کے سب کیمپس کی استعداد کار میں مزید اضافے سمیت نئے اعلیٰ تعلیمی اداروں اور ٹیکنیکل سینٹرز کے قیام کو یقینی بنانے کالجز اورسکولوں میں سہولیات کی فراہمی،آبنوشی کے منصوبوں سمیت مزید اجتماعی نوعیت کے منصوبے شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مستونگ کے عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا منشور اور محور رہا ہے، بلوچستان حکومت مستونگ جاری ترقیاتی سفر کو جاری رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ ٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے نوابزادہ میر رئیس رئیسانی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ بلوچستان حکومت مستونگ کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ان کی تجاویز کواہمیت دیتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر زیر غور لاکر اقدامات اٹھائیگی۔