انتظامیہ کا مسجد حرام کے آداب کی پابندی پرزور

زائرئن ایسے کاموں سے گریز کریں جن سے دوسروں کو خطرہ لاحق ہو،بیان

بدھ 20 مارچ 2024 11:48

انتظامیہ کا مسجد حرام کے آداب کی پابندی پرزور
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2024ء) حرمین شریفین کے نگران اداریصدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے خانہ کعبہ کا طواف کرنیوالے زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد حرام کے آداب کا خیال رکھیں۔عرب ٹی وی کے مطابق صدارت عامہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طواف کرنیوالے زائرین کعبہ شریف کی حرمت اور اس کی حیثیت کا احترام کرتے ہوئے آداب کی پابندی کریں، آواز بلند کیے بغیر خاموشی سے خدا سے دعا کریں۔

(جاری ہے)

مسجد حرام میں نا مناسب رویے، بھاگنے اور بھگدڑ مچانے سے گریز کریں۔ کعبہ کے گرد طواف کے دوران نظم و نسق کو یقینی بنائیں، طواف کے دوران امن و سکون کو برقرار رکھتے ہوئے بھیڑ اور بھگدڑ سے گریز کریں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین اگر ممکن ہو تو کم رش کے اوقات میں حجر اسود کا بوسہ لے سکتے ہیں اور وہ مسجد حرام میں کہیں بھی طواف کی دو رکعتیں بھی ادا کر سکتے ہیں۔ وہ ایسے کاموں سے گریز کریں جن سے دوسروں کو خطرہ لاحق ہو۔ ہجوم سے بچیں اور فوٹو گرافی حتی الامکان اجتناب برتیں اور عبادت اور مناسب کی انجام دہی پر توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :