Live Updates

بنگلہ دیش ، مفرور رہنما حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمات شروع

پیر 2 جون 2025 15:04

بنگلہ دیش ، مفرور رہنما حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمات ..
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)بنگلہ دیش میں پراسیکیوٹرز نے سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے خلاف مقدمے کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ فرار ہو کر بھارت میں جلا وطنی اختیار کرنے والی رہنما پر بنگلہ دیش میں انسانیت کے خلاف جرائم کے سلسلے میں دائر کیا گیا ہے۔حسینہ واجد کو پانچ اگست 2024 کو اس وقت اقتدار چھوڑ کر بھارت بھاگنا پڑا تھا جب لاکھوں بنگلہ دیشی طلبہ و نوجوان ان کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور ان کی حکومت کے خاتمے کی تحریک شروع کر دی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات